چشتیاں میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سےجاں بحق تاجر کی نعش کو چوک فوارہ میں رکھ کر ورثاء، تاجرں وشہریوں کاشدید احتجاج

چشتیاں (نمائندہ مقامی حکومت )چشتیاں کے میڈیکل سٹور میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سےجاں بحق تاجرمحمد پرویزکےجنازہ کو چشتیاں کے مرکزی چوک فوارہ میں رکھ کر تاجروں وشہریوں نے احتجاج کیا۔ٹائروں کو آگ لگا کرٹریفک بلاک کردی اس موقع پر مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے چوہدری کاشف محمود اور انجمن تاجران کے صدر حاجی حمید احمد صدیقی نے چشتیاں میں ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں اور تاجر محمدپرویز کی ہلاکت کے واقعہ کی شدید مذمت کرتےہوئے مطالبہ کیا کہ ڈکیتی اور قتل کی واردات کا سراغ لگاکر ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔ڈی پی او بہاولنگر محمد ظفر بزدار نے مطاہرین کو یقین دلایا کہ پولیس جلد ڈاکوؤں کا سراغ لگا کر انہیں کیفرکردار تک پہنچائے گی۔پولیس کی یقین دہانی پر مظاہرین نے احتجاج ختم کرکےجنازہ سنٹرل پارک لے گئے جہان مقتول کی نماز جنازہ ادا کی جس میں مسلم لیگ کے ایم پی اے چوہدری محمد جمیل،ایم پی اے چوہدری کاشف محمود،سابق ایم پی اے حاجی محمد اکرم،مسلم لیگ ضیا پاکستان کے چئیرمین حاجی محمد یسین،تحریک انصاف کے ضلعی صدر ملک مظفر خاں کے علاوہ چشتیاں کے تمام مکتبہ فکرکے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی ۔مقتول تاجر محمد پرویز کے سوگ میں چشتیاں کے تمام میڈیکل اسٹورز مکمل طور پر بند رہے۔تھانہ سٹی چشتیاں اے ڈویژن نے مقتول کے بھائی محمد عرفان کی درخواست پر نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف ڈکیتی اور قتل کا مقدمہ درج کرکے انکی تلاش میں چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں۔

متعلقہ خبریں