چشتیاں(نمائندہ مقامی حکومت) ڈپٹی کمشنر بہاولنگر محمد وسیم نےبہبود فنڈ گرانٹ21/ 2020 کےتحت1643افراد میں 4کروڑ12 لاکھ 69ہزار روپئے مالیت کے چیک تقسیم کئے۔اس سلسلہ میں ایک خصوصی اجلاس کے بعد آیڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبارگجر اور بہبود فنڈ برانچ کےانچارج ہمایوں جاوید کےہمراہ ڈپٹی کمشنر نے سکالر شپ کی مد میں 2کروڑ11لاکھ61 ہزارروپئے مالیت کے1193 چیک تقسیم کئے۔شادی گرانٹ کے1کراڑ26لاکھ10ہزار روپئےمالیت کے 232چیک جبکہ تجہیزوتکفین کے 74لاکھ98ہزارروپئے مالیت کے 218چیک تقسیم کئے۔