دریائے ستلج کے سیلابی ریلہ سے چشتیاں کے1750 ایکڑ رقبہ میں فصلیں زیر آب آگئیں۔
دریا کے کنارے آباد تین مواضعات کی ٖفصلوں سے پانی کےاخراج پر نقصان کا اندازہ لگا یا جاسکے گا
چشتیاں (نمائندہ مقامی حکومت)دریائے ستلج میں بھارت کی جانب سے سیلابی ریلہ آنے کی بناپر چشتیاں میں دریا کے کنارے آباد تین مواضعات دلہ بھڈیرا،شیلی غربی، دلہ عاکوکاکے 1750 ایکڑ رقبہ میں مختلف زرعی اجناس کی فصلیں زیر آب آگئی ہیں تاہم نقصان کا اندازہ سیلابی پانی کی نکاسی کے بعد لگایا جاسکے گا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع چشتیاں چوہدری محمد عاصم نے بتایا کہ زیر آب آنے والی فصلوں میں تل 1500 ایکڑ رقبہ،کپاس 109 ایکڑ رقبہ ،کماد 60 ایکڑ رقبہ،دالیں و چارہ وغیرہ کی فصلیں 81 ایکڑ رقبہ شامل ہیں۔