ڈپٹی کمشنر بہاولنگر شفقت اللہ مشتاق کا تحصیل چشتیاں کا دورہ اور مختلف مقامی اداروں اور محکمہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا
حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر بہاولنگر شفقت اللہ مشتاق نے تحصیل چشتیاں کے دورہ کیموقع پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چشتیاں میں ڈائیلسیز یونٹ کا معائنہ کیا.انہوں نے ہسپتال کیدیگرشعبہ جات مردانہ و زنانہ وارڈ اور ایمرجینسی میں مریضوں کو علاج معالجہ کی دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا. انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف سیکہا کہ وہ انسانیت کے جذبہ سے سرشار ہو کر خدمات سر انجام دیں. بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے گورنمٹ بوائز گریجوایٹ کالج اور گورنمنٹ گرلز گریجوایٹ کالج چشتیاں کی پرنسپل کیساتھ بھی ملاقات کی اور وہاں قائم کرروناویکسینیشن سنٹرز کا معائنہ کیا اور لوگوں کو کرونا ویکسینیشن دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا.
ڈپٹی کمشنرنیدیہی مرکزمال شہرفرید، شہر فرید روڈ، ڈاہرانوالہ روڈ, اراضی ریکارڈ سنٹر چشتیاں کا معائنہ کیا اور ریونیو سے متعلق دی جانے والی سہولیات ک بھی ا جائزہ لیا بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر آفس، تحصیل دار آفس اور تحصیل کونسل آفس کا دورہ کیا.اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں محمد اکمل، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد عمران بھی ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے اسسٹنت کمشنر آفس میں منعقدہ اجلاس میں سرکاری واجبات کی وصولی کا جائزہ لیتے ھوئے ریونیوافسران کوہدایت کی کہ سرکاری واجبات کی وصولی کا ہدف سوفی صد حاصل کیا جائے اس سلسلہ میں سستی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور لوگوں کی شکایات کو بروقت حل کیا جائے تا کہ وہ ریلیف حاصل کر سکیں. اس موقع پر انہوں نے عوام کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پہ احکامات بھی جاری کئے۔