ملتان, بہاولپور کے اے سی ایس دفاتر کے ملازمین درجہ چہارم کوموٹر بائیک دینے سے سرکاری امور نمٹانے میں تیزی آئے گی: سیکرٹری سروسز جنوبی پنجاب

بہاولپور(نمائندہ مقامی حکومت)جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی کارکردگی کو مزید موثر بنانے کے لئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب آفس کے درجہ چہارم کے ملازمین کو موٹر سائیکل دے دئے گئے ہیں۔ ملتان اور بہاولپور میں قائم اے سی ایس آفس کے ملازمین کو موٹر سائیکل کے علاوہ یونیفارم بھی فراہم کیا گیا سیکرٹری سروسز جنوبی پنجاب نوشین ملک نے موٹر سائیکلوں کی چابیاں ملازمین کے حوالے کیں۔ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن عبدالصبور ٹھاکر بھی اس موقع پر موجود تھے۔سیکرٹری سروسز نوشین ملک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ موٹر بائیک کی فراہمی سے سرکاری امور نمٹانے میں تیزی آئے گی،وقت کی بچت ہو گی اور کارکردگی میں اضافہ ہوگا جبکہ یونیفارم ملازمین کی پہچان بنے گی اور ان میں ڈسپلن پیدا ہو گا۔ سیکرٹری سروسز نے کہا کہ سروس ڈیلیوری بہتر بنانے کے لئے اقدامات جاری رہیں گے۔

متعلقہ خبریں