کوئٹہ(نمائندہ مقامی حکومت)کوئٹہ سے جاری بیان میں صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا کہ ابتدائی فہرستیں کل سے ضلعی دفاتر میں جاری کی جائیں گی۔فیاض حسین مراد نے کہا کہ یونین کونسلوں، وارڈز کی حلقہ بندیوں پر اعتراضات 15دن تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔صوبائی الیکشن کمشنر نےمزید کہا کہ اعتراضات 3 مارچ تک نمٹائے جائیں گے اور یونین کونسلوں،وارڈز کی فہرستوں کی حتمی اشاعت 10مارچ کو جاری ہوگی