کرا چی کے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے:سید صلاح الدین احمد،چیف ایگزیکٹو کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن
انٹرویو : مقامی حکومت ٹیم
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں اصلاحات کا عمل جاری و ساری ھے ۔ اور انہی اصلاحات کے نتیجہ میں کراچی واٹر بورڈ اب کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن بن چکا ھے جس کے پالیسی بورڈ کی تشکیل ازسر نو کئی گئی ھے جس میں حکومت سندھ کے نمائندگان کے علاؤہ پرائیویٹ سیکٹر اور سول سوسائٹی کے سرکردہ لوگوں کو بھی نمائندگی دی گئی ھے ۔
ان باتوں کا اظہار سید صلاح الدین احمد جو کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے پہلے چیف ایگزیکٹو بھی ہیں نے مقامی حکومت کی ٹیم کو انٹریو دیتے ھوئے کیا۔