جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں ای فائلنگ اینڈ آفس آٹومیشن سسٹم (EFOAS) لاگو کرنے کے لئے پیش رفت جاری

ملتان(نمائندہ مقامی حکومت)محکمہ زراعت نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے طرف سے بنائے گئے ای فائلنگ سسٹم کو مزید موثر بنانے کی سفارشات تیار کر لی ہیں۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر کی صدارت میں سول سیکرٹریٹ میں ای فائلنگ سسٹم پر بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری زراعت ساﺅتھ پنجاب ثاقب علی عطیل، سیکرٹری پی اینڈ ڈی شعیب اقبال سید، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس جنوبی پنجاب زاہد اکرام، ایڈیشنل سیکرٹری کوآرنیشن رانا رضوان قدیر اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے افسران نے شرکت کی۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساﺅتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل دور کے تقاضوں کے مطابق ہر شعبے میں ٹیکنالوجی اپنانے کا چیلنج قبول کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ای فائلنگ اینڈ آفس آٹو میشن سسٹم لاگو کرنے کا بنیادی مقصد دفتری امور میں تیزی لانا ہے جس سے انٹر ڈیپارٹمنٹل ورکنگ بہت آسان ہو جائے گی۔کیپٹن ر ثاقب ظفر نے کہا کہ ای فائلنگ سسٹم سے کسی بھی فائل کو التواءمیں نہیں رکھا جا سکے گا۔انہوں نے ہدایت کی کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ای فائلنگ سسٹم کو مزید موثر بنائے۔
سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے سسٹم کو دفتری امور سے ہم آہنگ کرنے کے لئے سفارشات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ای فائلنگ سسٹم میں ریورس نوٹنگ اور آن لائن ایڈیٹنگ کا آپشن نہیں ہے جبکہ سسٹم میں ارجنٹ، اولین ترجیح اور عام فائل کی نشاندہی کے فیچر کا ہونا بھی ضروی ہے۔سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب نے کہا کہ سسٹم میں کسی ڈیپارٹمنٹ کو ای فائل فارورڈ کرتے وقت متعلقہ افسر کو آگاہ کرنے کے لئے ایس ایم ایس فیچر اور آر اینڈ آئی ماڈیول کا اضافہ کیا جائے۔

متعلقہ خبریں