الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا میں بلدیات انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد(نمائندہ مقامی حکومت)الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات دو مرحلوں میں ہوں گے، پہلے مرحلے میں انتخابات 19 دسمبر کو ہوں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات 16 جنوری کو ہوں گے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے.ای سی پی کے مطابق خیبر پختونخوا کے 18 اضلاع میں ولیج اور نیبر ہڈکونسل انتخابات ہوں گےکمیشن نے ہدایت کی کہ خیبر پختونخوا حکومت صاف شفاف انتخابات کے انعقاد کی تیاری مکمل کرے۔دوسری جانب ای سی پی نے صوبائی حکومت کی مئی 2022 میں دوسرے مرحلے میں الیکشن کروانے کی تجویز بھی مسترد کردی۔