جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کے بل پر عوامی سماعت کے فیصلے پر پہلی عوامی سماعت جنوبی پنجاب میں رکھنے کی تجویز سامنے آگئی:سینیٹ قائمہ کمیٹی
اسلام آباد(نمائندہ مقامی حکومت)سینیٹ قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کے اجلاس میں چیئرمین علی ظفر نے پہلی عوامی سماعت جنوبی پنجاب میں رکھنے کی تجویز پیش کردی۔سینیٹ قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کے اجلاس میں رضا ربانی کی آئینی ترمیم پر غور کیا گیا،جس کےمطابق صدارتی آرڈیننس جاری ہونے کے بعد بل قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں پیش نہ ہوا تو یہ منسوخ ہو جائے گا