صدر مملکت عارف علوی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا سے الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔
اسلام آباد(نمائندہ مقامی حکومت)ترجمان ایوان صدر کا کہنا ہے کہ پنجاب سے بابر حسن بھروانہ خیبر پختونخوا سے جسٹس (ر) اکرام اللّٰہ خان کو ممبر الیکشن کمیشن تعینات کیا گیا ہے۔ایوان صدر کے مطابق تعیناتیاں آئین کے آرٹیکل 218 (2) بی کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر کی گئی ہیں۔