اوبر کی کریم خریدنے کے بعد برطانوی کمپنی My Lift خریدنے کی تیاریاں
اسلام آباد(کامرس رپورٹر) شہریوں کو سفری سہولت فراہم کرنے والی بڑی کمپنی Uber نے Careem خریدنے کے بعد برطانوی کمپنی MyLift پر نظریں جما لیں۔ MyLift نامی کمپنی اس وقت پاکستان کے پانچ شہروں میں سفری سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں شہریوں کو سستی سفری سہولت فراہم کرنے کے لیئے کریم نے اپنا نیٹ ورک شروع کیا۔ ابھی کچھ ہی برس گزرے تھے کہ اوبر نے اس کو خرید لیا۔ کریم کے اوبر میں ضم ہونے کے بعد اوبر کے مقابلے میں ایک اور برطانوی کمپنی Mylift نے بھی پاکستان کے پانچ شہروں میں سفری سہولتیں فراہم کرنے کا بیڑا اٹھا لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب اوبر نے MyLift کو بھی خریدنے کے لیے انتظامیہ سے رابطے شروع کر دئیے ہیں تاکہ پاکستان میں اجارہ داری قائم رہ سکے۔