کراچی(نمائندہ مقامی حکومت)محکمۂ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں کورونا وائرس کے 6 ہزار 48 ٹیسٹ کیے گئے۔اس دوران کراچی میں 1 ہزار 223 مزید نئے کیسز سامنے آئے جس کے ساتھ کورونا مثبت کیسز کی شرح 20 اعشاریہ 22 فیصد ہو گئی۔کراچی میں کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کے کیسز کی شرح 95 فیصد سے زائد ہو چکی ہے۔محکمۂ تعلیم سندھ کی ہدایت پر کراچی کے ایکسپو سینٹر میں قائم ویکسی نیشن مرکز میں 12 سے 18 سال تک کے طلبہ و طالبات کی ویکسی نیشن کی جا رہی ہے۔صوبۂ سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 90 ہزار 10 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 691 ہو گئیں