کراچی میں پانی کی عدم فراہمی کیخلاف شدید احتجاج

نارتھ کراچی میں پانی کی عدم فراہمی پر علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا، مظاہرین نے سڑک پر ٹائرجلائے اور دھرنا دے دیا ۔

نارتھ کراچی دو منٹ چورنگی کے قریب پانی کی عدم فراہمی پرعلاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک پر ٹائر جلاکر رکاوٹیں کھڑی کردیں جس کے باعث ٹریفک جام ہوگیا۔مظاہرین کا کہنا تھا 3 ہفتوں سے پانی کی فراہمی معطل ہے جس کی وجہ سے مساجدوں میں بھی وضو کرنے کے لیے پانی نہیں ہے ۔ بوند بوند کو ترس گئے ہیں گھروں میں کھانا بنانے کے لیے پانی نہیں ہوتا ، واٹر ٹینکر والے منہ مانگی قیمت لیتے ہیں اس مہنگائی میں بھی پانی خریدا جارہا ہے ۔

مظاہرین نے کہا کہ متعلقہ حکم کو متعدد بار شکایت کی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی جس کی وجہ سے مجبور ہوکر سڑک پر آئے ہیں احتجاج میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

کراچی میں کئی علاقوں میں پانی کا بحران شدت اختیارکرگیا ہے۔ ایکپسریس اخبار کی تحقیق میں شہر میں پانی چوری اور پانی کی تقسیم پرخوفناک انکشافات سامنے آئے ہیں۔ کراچی کے سب سے بڑے ضلع وسطی میں پانی کی فراہمی کئی سالوں سے شدید متاثر ہے۔

پانی کی لائنز میں رشوت، سیاسی اثر و رسوخ اور لسانی بنیادوں پر چوری کے کنکشن لئے گئے ہیں۔

جبکہ غیرقانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف بھی واٹر بورڈ کی جانب سے کارروائی نہیں کی جا رہی جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور یہ مسئلہ سیاسی بنتا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں