بلدیاتی محصولات کی وصولی میں اضافے کی رفتار تیز کرنے کے لئے کمیٹی کی تشکیل
ہماری کوشش ہے کہ بلدیاتی ٹیکس ریکوی میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کیا جائے۔نصرت اللہ
کاروباری افراد کی سہولت کے لئے گلبرگ ٹاون میں ای پورٹل نظام متعارف کرایا گیا ہے:نصرت اللہ
کراچی (نمائندہ مقامی حکومت) چیئرمین گلبرگ ٹاون نصرت اللہ کی زیر صدارت محکمہ ٹیکس کے افسران کا اجلاس۔بلدیاتی محصولات کے اضافے اور وصولی کی رفتار تیز کرنے کے لئے کمیٹی کی تشکیل۔اس موقع پر کو ٹرانزیشن آفیسر شمعونہ صدف، وائس چیئرمین گلبرگ ٹاون محمد الیاس، اسسٹنٹ کمشنر گلبرگ زون نیہا شاہ، یونین کمیٹی نمبر 4 کے وائس چیئرمین او یس بیگ، اے ای ای۔ بی اینڈ آر اکبر رضا، ڈائریکٹر پارکس ندیم حنیف اورٹیکس ڈپارٹمنٹ کے افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پرچیئرمین گلبرگ ٹاون نصرت اللہ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ گلبرگ ٹاون کی ٹیکس ریکوی میں زیادہ سے زیادہ اضافہ ہوسکے۔ بلدیاتی محصولات کے اضافے کے لئے گلبرگ ٹاون میں چار رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو محکمہ ٹیکسیشن کی کارکردگی کو مانیٹر کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ گلبرگ ٹاون میں کاروباری افراد کی سہولت کے لئے ای پورٹل نظام متعارف کرایا گیا ہے جس سے بلدیاتی محصولات کی وصولی میں خاطر خواہ اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ ٹیکس وصولی کا نظام بہتر ہوگیا ہے اس جدید نظام کے زریعے جہاں ایک طرف کاروباری افراد کو آسانی ہوئی ہے جبکہ دوسری جانب اس نظام سے ٹیکس کی وصولی کا نظام صاف و شفاف ہوگیا ہے۔ چیئرمین گلبرگ ٹاون نصرت اللہ نے کہا کہ کاروباری حضرات گلبرگ ٹاون کے محکمہ ٹیکس سے تعاون کرتے ہوئے بلدیاتی ٹیکس بر وقت ادا کریں۔ کیونکہ اس ٹیکس سے حاصل شدہ آمدنی گلبرگ ٹاون کی تعمیر و ترقی میں استعمال ہو گی۔