کراچی شہر کی سڑکیں اندرونی گلیاں بارش اور سیوریج کے گندے پانی کا تالاب بن گئیں

کراچی (نمائندہ مقامی حکومت) قائد میں سیوریج سسٹم جام ہوگیا،واٹر کارپوریشن شعبہ سیوریج کے افسران شہریوں کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوکر رہ گئے،جگہ جگہ سیوریج کا گندہ پانی جمع ہونے سے شہری سخت اذیت میں مبتلا،شکایات درج کرانے کے باوجود کوئی شنوائی نہ ہوسکی،میئر کراچی بھی آخر کار شہر میں سیوریج اوور فلو کی بدترین صورتحال پر برہم ہوگئے،واٹر کارپوریشن کے افسران کو جھاڑ پلادی،افسران کو صورتحال بہتر کرنے کی آخری وارننگ بھی جاری کردی۔تفصیلات کے مطابق ادارہ فراہمی ونکاسی آب کے شعبہ سیوریج کے افسران کی غفلت لاپرواہی اور عدم توجہی کے باعث شہر میں سیوریج سسٹم مکمل طور پر جام ہوگیا ہے جس کے باعث شہر میں جگہ جگہ سیوریج کا گندہ پانی جمع ہونے سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس سلسلے میں شہریوں کا کہنا ہے کہ لاتعدد مرتبہ شکایات جمع کرانے کے باوجود واٹر کارپوریشن کے افسران کی جانب سے کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے،شہر کی سڑکیں اور گلیاں سیویج کے گندے پانی سے بھری ہوئی ہیں،شہریوں کا کہنا ہے کہ میئر کراچی جو کہ واٹر کارپوریشن کے چیئرمین بھی ہیں وہ صرف بیانات کی حد تک برہمی کے بجائے عملی طور پر متعلقہ افسران کیخلاف کارروائی کریں،تاہم واٹر کارپوریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہر میں سیویج کی ابتر صورتحال پر میئر کراچی نے گذشتہ روز واٹر کارپوریشن کے افسران کے ساتھ ہنگامی اجلاس کیا اور شہر میں سیوریج کی صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے،ترجمان کے ایم سی کے مطابق میئر کراچی نے شہر کا دورہ کیا تو ہر جگہ سڑکوں پر گندگی موجود تھی۔ جس پر انہوں نے کہا ہے کہ شہریوں کو اگر تکلیف ہوگی تو کام میں غفلت برتنے والوں کے خلاف کاروائی کروں گامیئر کراچی نے محکمہ سیوریج کے حکام کو آخری وارننگ بھی جاری کی ہے۔..

متعلقہ خبریں