فیز ٹو کی فزیبلیٹی تیار۔ فنڈز ملتے ہی 600 ملین ڈالر کے منصوبوں پر برق رفتاری سے کاموں کا آغاز کیا جائے گا : عشمان معظم پراجیکٹ ڈائریکٹر کے ڈبلو ایس ایس آئی پی

پروجیکٹ ڈائریکٹر کے ڈبلو ایس ایس آئی پی عثمان معظم نے کراچی میں فراہمی ونکاسی آب کے بڑے پروجیکٹ کو تالا لگنے سے بچالیا، کے ڈبلو ایس ایس آئی پی میں تین سال کے دوران تعینات رہنے والے چار پروجیکٹ ڈائریکٹرز 100 ملین ڈالر کے فیز ون پرصرف34 فیصد کام مکمل کراسکے تھے جس کے باعث600 ملین ڈالر کے فیز ٹو کی ورلڈ بینک سے فنڈنگ خطرے میں پڑگئی تھی،فیز ون پر 95 فیصد کام مکمل کرلیا گیا جبکہ 180 ارب روپے کے فیز II کی اسٹیڈی بھی مکمل کرلی گئی ہے،فنڈز ملتے ہی کے فور کی اوگمنٹیشن سمیت فیز ٹو کے دیگر بڑے منصوبوں پر کام کا آغاز کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے پروجیکٹ کے ڈبلو ایس ایس آئی پی میں تعینات پروجیکٹ ڈائریکٹر عثمان معظم نے ورلڈ بینک کی فنڈنگ سے کراچی میں فراہمی ونکاسی آ ب کے بڑے منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کردیا ہے،اس سلسلے میں پی ڈی کے ڈبلو ایس ایس آئی پی نے اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ فیز ون پر 95 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے،ایک سوال کے جواب میں عثمان معظم کا کہنا تھا کہ انہوں نے 19دسمبر2023ء کو پی ڈی کا چارج لیا تھا،تین سال سے جاری فیز ون پر اس وقت تک صرف34 فیصد کام مکمل کیا گیا تھا جس کے باعث فیز ٹو کی ورلڈ بینک سے فنڈنگ کو خطرہ تھا تاہم کام کی رفتار کو تیز کیا اورصرف9 ماہ کے دوران 34 فیصد تک ہونے والے کام کو 95 فیصد تک مکمل کرالیا گیا ہے اور اب فیز ٹو کی تیاری کی جارہی ہے جو کہ 600 ملین ڈالر کا پروجیکٹ ہے،انہوں نے بتایا کہ فیز ٹو میں سول ورک شامل ہے جبکہ فیز ون میں ریفارمز کی جانی تھیں،ایک سوال کے جواب میں پی ڈی عثمان معظم کا کہنا تھا کہ کے فور کی اوگمنٹیشن کاکام بھی فیز ٹو میں شامل ہے جس کی تخمینی لاگت250 ملین ڈالر ہے جسے دوسال میں مکمل کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ محنت اور لگن سے کام کیا جائے تو ناممکن کام بھی ممکن ہوجاتے ہیں انہوں نے بتایا کہ وہ خود بھی سول انجینئر ہیں ،کے ڈبلو ایس ایس آئی پی کے تحت ہونے والے تمام کام عالمی معیار کے مطابق انجام دیئے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں