کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ویکسینیشن کے اعداد و شمار جاری
شہر قائد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ویکسینیشن کے اعداد و شمار جاری کردیے گئے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق سندھ بھر میں 40.6 فیصد ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ کراچی میں 29.3 فیصد ویکسین لگائی جاچکی ہے۔
کراچی کا ضلع جنوبی 41.4 فیصد سے ویکسین لگوانے میں پہلے نمبر پر، ضلع شرقی 32.7 فیصد کیساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔کراچی کا ضلع وسطی و ضلع ملیر 26.7 فیصد ویکسین کی شرح میں تیسرے نمبر پر ضلع غربی/ کیماڑی 23.8 فیصد ویکسین کی شرح میں چوتھا نمبر، جبکہ ضلع کورنگی 22.6 فیصد سے سب سے آخری نمبر پر موجود ہے۔