پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئر پرسن مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے کئی دہائیوں کے بیگاڑ کو سدھارنے کیلئے جو اقدامات اٹھائے ہیں ان کے دورس نتائج برآمد ہوں گے ، اب یہ طے ہو گیا کہ پاکستان صرف آئین و قانون کے مطابق چلے گا اور یہی ترقی کا فارمولہ ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے معیشت سے جڑے دیرینہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اپنا بھرپور عزم دکھایا جس کا نتیجہ ہے کہ آج ہماری معیشت درست سمت میں گامزن ہے ۔ موجودہ حکومت بھی معیشت پر کاسمیٹکس کا لیپ کر کے پانچ سال گزار سکتی تھی لیکن وزیراعظم عمران خان نے ملکی مفادات کو اپنی سیاست پر ترجیح دی او رغیر معمولی او رمشکل فیصلے کئے جس کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ اپوزیشن کو ملک و قوم کے مسائل سے نہیں صرف اپنے کیسز سے سروکار ہے او ریہی وجہ ہے کہ آج تک اپوزیشن جماعتوں نے عوام کی بھلائی کیلئے کوئی بھی ایجنڈا پیش نہیں کیا