ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی زیر صدارت داتا دربار کمیٹی روم میں اجلاس،
ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوہدری، متعلقہ ایس پی رضوان، اے سی سٹی فیضان احمد، ایڈمنسٹریٹر داتا دربار، امن کمیٹی کے ممبران، علماء اکرام، سول ڈیفنس اور دیگر محکموں کے افسران بھی ہمراہ۔ اجلاس کے اختتام پر عرس کے انتظامات کا جائزہ لینے کےلئے دربار کا دورہ کیا گیا۔ ڈی سی لاہور نے داتا دربار مزار پر فاتحہ پڑھی اور پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا بھی کی۔ ایڈمنسٹریٹو داتا دربار اور ڈی آئی جی آپریشنز نے ڈی سی لاہور کو عرس کے انتظامات اور سیکیورٹی معاملات کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ 26، 27 اور 28 کو داتا دربار عرس کی تقریبات منعقد ہوں گی. تقریبات شروع ہونے سے قبل ضلعی انتظامیہ لاہور تمام تر انتظامات کو اولین ترجیحات پر مکمل کرے گی۔