ڈپٹی کمشنر کا دورہ رجسٹری برانچ شہریوں کو فراہم سہولیات کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے گزشتہ روز اچانک رجسٹری برانچ کا دورہ کیا اور شہریوں کو فراہم سہولیات اور رجسٹریشن کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان نے برانچ کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے رجسٹری اور بیانات کے عمل کو تیز کرکے ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کی درخواستوں پر موقع پر احکامات بھی جاری کئے۔

متعلقہ خبریں