ملتان(نمائندہ مقامی حکومت)چولستان کے فنکار مقامی روایتی گیت سنا کر سیاحوں کی داد وصول کرتے ہیں۔چولستان کے روایتی ساز اور لوک گیت، صحرا میں گونجتی مدھر آوازیں سماں باندھ دیتی ہیں۔ لوک فنکاروں کا منفرد انداز سیاحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالیتا ہے۔صوبائی حکومت نے بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ کے تاریخی قلعہ دراوڑ کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کرلیا۔ سیاحت کے لیے جوق در جوق لوگ یہاں پہنچنے لگے۔ سیر پر آئے بچے قلعے کی تاریخی توپ پر کھیل کود میں مصروف رہے۔بہاولپور کا نور محل تقریباً ڈیڑھ سو سال گزرنے کے بعد آج بھی اپنی شان و شوکت برقرار رکھے ہوئے ہے۔ یہاں ہر جمعہ سے اتوار تک ہونے والا لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو سیاحوں کی دلچسپی کو بڑھاوا دیتا ہے۔جنوبی پنجاب کو سیاحتی مرکز بنانے کے لیے صوفیا کرام کی سرزمین ملتان کے مزاروں کی تزئین وآرائش بھی مکمل کر لی گئی۔ زائرین اور سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں