چشتیاں(نمائندہ مقامی حکومت) محکمہ اینٹی کرپشن بہاولنگر کےحکام نےزخمی شخص کا میڈیکل رزلٹ لیکردینے کےعوض15ہزارروپئے رشوت لیتےہوئے تحصیل ہسپتال چشتیاں کے ڈسپنسر عدیل اشرف کورنگےہاتھوں گرفتار کرکے رشوت کےنشان زدہ نوٹ برآمدکرلئے. تفصیلات کےمطابق چشتیاں کے نواحی چک 33 فتح کے زمیندارخلیل الرحمن کا مضارع لڑائی جھگڑے کےدوران زخمی ہوگیا تواسکی بیوی شریفاں بی بی زخمی کےہمراتھانہ صدرچشتیاں گئی توتفتیشی افسرنےنقشہ مضروبی بناکرتحصیل ہسپتال بھجوادیاجہاں ڈسپنسر عدیل اشرف نےکہا کہ5ہزارروپئےرشوت دو میڈیکل رزلٹ لےدوں گا چنانچہ اسےرشوت دیدی مگرایک ماہ تک وہ ٹال مٹول کرتا رہا بعدازاں عدیل مذکورنےمزید 10 ہزار روپئےرشوت مانگ لی چنانچہ اسے 10ہزارروپئےرشوت دیدی تو اسی وقت اینٹی کرپشن کےحکام نےچشتیاں پہنچ کرعدیل اشرف کی جیب سے10ہزار روپئےکےنشان زدہ نوٹ برآمدکرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرکےگرفتار کرلیا. چشتیاں کےسیاسی وسماجی حلقوں نےتحصیل ہسپتال میں میڈیکل رزلٹ کی رشوت ستانی کے واقعہ کی شدیدمذمت کرتے ہوئےکہا ہے کہ چندسال چشتیاں میں قبل بوگس میڈیکل رزلِٹ کے شاخسانہ پر4 پولیس جوانوں سمیت 6افراد کی ہلاکت کا المناک واقعہ ہوا تھا. متذکرہ حلقوں نےمیڈیکل رزلٹ پررشوت طلب کرنے کےواقعات کےتدارک کیلئےسخت اقدامات کا مطالبہ کیا ہے