تھانہ میں آنے والے ہر سائل کو عزت اور تحفظ دینے کےعلاوہ اسکو متعلقہ تفتیشی آفیسر یا ڈیوٹی آفیسر سے ملوایا جائے: ڈی پی او ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان(نمائندہ مقامی حکومت)ڈی پی او ڈیرہ غازیخان محمد علی وسیم نے تمام تھانوں میں تعینات سینٸیر اسٹیشن اسسٹنٹ ، پولیس اسٹیشن اسسٹنٹ اور محرران کوہدایت کی ہے کہ سائلین کو عزت اور تحفظ دینےکےعلاوہ اس کے مسلہ سنجیدگی سے حل کرنے پر توجہ دی جائے.
ڈی پی او محمد علی وسیم نے ضلع ڈیرہ غازیخان کے تھانوں میں تعینات سینٸیر اسٹیشن اسسٹنٹ ، پولیس اسٹیشن اسسٹنٹ اور محرران سے میٹنگ کی۔ میٹنگ میں انہوں نے ہدایت ہوئی کہ تھانہ میں آنے والے ہر سائل کو عزت اور تحفظ دینے کے ساتھ ساتھ سائل کا وقت ضائع کیئے بغیر اس کو متعلقہ تفتیشی آفیسر یا ڈیوٹی آفیسر سے ملوانا ہے تھانوں کے باہر عوام کو انتظار کروانے کا رویہ بہت برا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سائلین کو عزت دیں اور انتظار گاہ روم میں کرسی مہیا کریں اور متعلقہ تفتیشی آفیسر سے فوری رابطہ کروائیں نیز تھانہ جات کے تمام رجسٹرز پر ڈسکس ہوئی ڈی پی او محمد علی وسیم نے محرران کو ہدایت کی کہ تمام رجسٹرز کی آن لائن تکمیل اور خاص کر مجرمان اشتہاری کے رجسٹر کے تکمیل کی خصوصی ہدایت جاری کیں۔

متعلقہ خبریں