مری(نمائندہ مقامی حکومت) ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹی ایم اے مری نے یہ تفصیلی رپورٹ تیار کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس رپورٹ میں مری ایکسپریس وے سمیت اہم شاہراہوں پر زیرِ تعمیر عمارتوں، ہوٹلز اور اپارٹمنٹس کی تفصیل شامل ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ حالیہ آپریشن میں سیل کی گئی عمارتوں اور گرائی گئی تجاوزات کی تفصیلات بھی اس رپورٹ کا حصہ ہیں۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ یہ رپورٹ کل (31 جنوری کو) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے سامنے پیش کی جائے گی۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے کمشنر راولپنڈی سے 31 جنوری تک اس حوالے سے رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔