ڈی پی او مہمند کا تھانہ غلنئی کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ

مہمند: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) مہمند، رضا محمد (QPM) نے تھانہ غلنئی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیکیورٹی اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے تھانے میں تعینات پولیس افسران اور اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل و کارکردگی سے متعلق آگاہی حاصل کی۔
اس موقع پر ڈی پی او نے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ افطاری بھی کی، جبکہ پولیس فورس، ملک میں امن و امان اور عوام کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
دورے کے دوران ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز خالد خان، ڈی ایس پی سرکل غلنئی لیاقت علی، ڈی ایس پی پنڈیالی دلاور شاہ، ڈی ایس پی ٹریفک اپر جان محمد خان، ایس ایچ او مراد خان، لائن آفیسر عبدالصمد اور او ایس آئی شیر زمین خان سمیت دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔
ڈی پی او رضا محمد نے تھانے کے ریکارڈ کا معائنہ کیا اور حوالات میں موجود قیدیوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں۔
انہوں نے تھانے کی سیکیورٹی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور موجودہ حالات کے پیش نظر سیکیورٹی مزید مؤثر بنانے، حفاظتی اقدامات سخت کرنے اور ہر وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔
ڈی پی او نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں