ہمارے بارے میں
"مقامی حکومت” ایک بااعتماد اور غیر جانبدار پلیٹ فارم ہے جو پاکستان بھر کی مقامی حکومتوں ۔ یعنی ضلع، تحصیل، یونین کونسل، اور دیگر مقامی اداروں ۔ سے متعلق معلومات، خبریں، تجزیے اور تحقیقی مواد فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد مقامی سطح پر ہونے والی حکومتی سرگرمیوں کو عام شہریوں تک پہنچانا، مقامی نمائندوں کا احتساب ممکن بنانا، اور عام عوام کی آواز کو طاقت دینا ہے۔
ہم یقین رکھتے ہیں کہ مضبوط مقامی حکومتیں ہی ایک بااختیار، خوشحال اور شفاف پاکستان کی بنیاد ہیں۔ "مقامی حکومت” کے ذریعے ہم مقامی جمہوریت کو سمجھنے، اس پر سوال اٹھانے اور اس میں بہتری کے امکانات کو دریافت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔