میئر حیدرآباد کا زیرِ تعمیر پارک کا دورہ، بحالی کے کام کا جائزہ
حیدرآباد(نمائندہ مقامی حکومت)حیدرآباد کے میئر کاشف شورو نے لطیف آباد نمبر 9 کے علاقے میر فضل ٹاؤن میں زیرِ تعمیر پارک کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ہما نقوی، فیصل عبدالجبار خان، میونسپل کمشنر ایچ ایم سی ظہور احمد لاکھن، سی ای او ایچ ڈبلیو اینڈ ایس سی طفیل احمد ابڑو اور دیگر مقامی منتخب نمائندے بھی موجود تھے۔دورے کے دوران میئر نے حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (HMC) کی جانب سے جاری عوامی پارکس کی بحالی اور بہتری کے منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کام کو معیاری اور مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو بہتر تفریحی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔