عیدالاضحیٰ پر پنجاب میں صفائی کا تاریخی آپریشن، مریم نواز شریف نے ورکرز کو 10 ہزار روپے انعام دینے کا اعلان کر دیا
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق عیدالاضحیٰ کے بابرکت ایام میں پنجاب بھر میں صفائی کے مثالی انتظامات کیے گئے۔ صبح سویرے سے سڑکوں کی دھلائی اور قربانی کی آلائشوں کو فوری تلف کرنے کا عمل پوری تندہی سے جاری رہا۔ ستھرا پنجاب کے تحت عید پر صفائی کا ریکارڈ آپریشن مکمل کیا گیا جس میں ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد سینیٹری ورکرز نے شدید گرمی میں 45 سے 50 ڈگری درجہ حرارت کے باوجود 24 گھنٹے خدمات انجام دیں۔تین دنوں میں 2.1 ملین کلوگرام سے زائد چونا، ڈیڑھ لاکھ لیٹر فینائل اور 40 ہزار لیٹر عرق گلاب استعمال کیا گیا جبکہ 4,000 کلومیٹر سے زائد مرکزی شاہراہوں کی واشنگ کی گئی۔ سات ہزار کلیکشن پوائنٹس کے ذریعے مؤثر ویسٹ مینجمنٹ یقینی بنایا گیا۔ اب تک تین لاکھ 60 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں اور کچرا اٹھایا جا چکا ہے جو گزشتہ سال کے مجموعی ریکارڈ سے بھی زیادہ ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ستھرا پنجاب کے ورکرز کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں ہر ورکر کے لیے 10 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر