عدالتوں میں 22 لاکھ 60 ہزار سے زائد مقدمات زیر التوا: بیرسٹر عقیل
اسلام آباد: وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر، عقیل ملک نے کہا ہے کہ ملک بھر کی عدالتوں میں 22 لاکھ 60 ہزار سے زائد مقدمات زیر التوا ہیں، جو صرف ایک قانونی مسئلہ ہی نہیں بلکہ ایک انسانی و معاشی بحران بن چکا ہے،سپریم کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے تنازعات کے حل کیلئے ’’عدالت سے پہلے مصالحت‘‘ کے تصور کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے نظامِ انصاف کو عدالتی مقدمات پر انحصار کم کرکے ثالثی کو ترجیح دینی چاہیےجسٹس اورنگزیب نے ان ادارہ جاتی کمزوریوں کی بھی نشاندہی کی جو اصلاحاتی عمل کی راہ میں رکاوٹ بن سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ این آئی آر سی طویل عرصے تک چیئرمین کے بغیر کام کرتا رہا جبکہ بعض مواقع پر کمیشن کے ارکان انتظامی صوابدید کے رحم و کرم پر رہے۔