ڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی سموں کی کرپشن اور اختیارات سے تجاوز پر محکمانہ کارروائیاں

رحیم یار خان: ڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی سموں نے محکمہ پولیس میں احتساب کے عمل کو مزید مؤثر بناتے ہوئے کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال اور محکمانہ بے ضابطگیوں میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائیاں عمل میں لائیں۔محکمانہ انکوائریوں میں الزامات ثابت ہونے پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر اشفاق، اسسٹنٹ سب انسپکٹر شہزاد سرور اور ہیڈ کانسٹیبل محسن کو ملازمت سے برطرف (Dismiss) کر دیا گیا۔اسی طرح عرفان علی شاہ کو ایک درجہ تنزلی کی سزا دیتے ہوئے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر تنزل کر دیا گیا۔

مزید برآں، دیگر سات پولیس افسران و اہلکاروں کو مختلف محکمانہ سزائیں سنائی گئیں، جن میں تنخواہوں میں کٹوتی، سالانہ انکریمنٹس کی بندش اور سروس ضبطی شامل ہیں۔

اس موقع پر ڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی سموں نے واضح کیا کہ محکمہ پولیس میں کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال اور عوامی حقوق کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کا عمل بلاامتیاز جاری رہے گا، جبکہ دیانتدار، فرض شناس اور عوام دوست افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی بھی اسی طرح جاری رکھی جائے گی۔

متعلقہ خبریں