پنجاب حکومت کا بڑے پیمانے پر بیوروکریسی میں ردوبدل، ایک کمشنر، 7 ڈپٹی کمشنرز اور 22 افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

لاہور: حکومت پنجاب نے صوبے میں انتظامی امور کو مزید مؤثر بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر اعلیٰ بیوروکریسی میں تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایک کمشنر، سات ڈپٹی کمشنرز، سات مختلف سرکاری اتھارٹیز میں تعینات ڈائریکٹر جنرلز سمیت مجموعی طور پر 22 افسران کے تبادلے اور نئی تعیناتیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمشنر فیصل آباد ڈویژن مسرت جبیں کو عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے اور انہیں سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (S&GAD) میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا کو ڈی جی تحفظ ماحولیات ایجنسی (Environmental Protection Agency) تعینات کیا گیا ہے، جبکہ ایم ڈی پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہور راجہ منصور احمد کو ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی مقرر کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر عباس میلہ کو ڈائریکٹر جنرل پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) تعینات کیا گیا ہے، جبکہ ڈی جی تحفظ ماحولیات ایجنسی عمران حامد کو کمشنر فیصل آباد ڈویژن مقرر کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صباء اصغر علی کو چیف آف سیکشن، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ (P&D) تعینات کیا گیا ہے، جبکہ اس عہدے پر تعینات ڈاکٹر وحید اصغر بھٹی کو ایم ڈی پنجاب ریسورس مینجمنٹ مقرر کر دیا گیا ہے۔ایل ڈی اے کے ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ اویس مشتاق کو ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ تعینات کیا گیا ہے، جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ ماہم آصف کو ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ مقرر کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ تعینات کیا گیا ہے، جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ آبپاشی اکرام ملک کو ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ مقرر کیا گیا ہے۔اسی طرح ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ آبپاشی تعینات کیا گیا ہے، جبکہ ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین کو ڈپٹی کمشنر جھنگ مقرر کیا گیا ہے۔ڈی جی پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی عمر جاوید کو ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی تعینات کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر خانیوال ملیحہ رشید کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے، جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ صحت و بہبود آبادی حنا ارشد کو ڈپٹی کمشنر خانیوال تعینات کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب تسلیم اختر راؤ کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ صحت و بہبود آبادی مقرر کیا گیا ہے، جبکہ سیکرٹری بورڈ آف ریونیو رانا حمید کو ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب تعینات کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ سید محمد عباس شاہ کو ڈپٹی کمشنر بہاولنگر تعینات کیا گیا ہے، جبکہ ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار احمد بھون کو چیف ایگزیکٹو آفیسر صاف پانی اتھارٹی مقرر کر دیا گیا ہے۔ مزید برآں کیپٹن (ر) سید علی اصغر کو چیف ایگزیکٹو آفیسر صاف پانی اتھارٹی کے عہدے سے تبدیل کرکے ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ تعینات کر دیا گیا ہے۔حکومت پنجاب کی جانب سے جاری اس بڑے پیمانے کی انتظامی تبدیلی کو صوبے میں گورننس، سروس ڈیلیوری اور ادارہ جاتی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں