بلدیاتی امور پر لیاقت آباد ٹاؤن کے چیئرمین سے خصوصی ملاقات
کراچی: وائس چیئرمین یونین کمیٹی 07، سرجانی منگھوپیر ٹاؤن حافظ سید عمران علی نے لیاقت آباد ٹاؤن کے چیئرمین فراز حسیب اور وائس ٹاؤن چیئرمین اسحاق تیموری سے خصوصی ملاقات کی، جس میں مختلف بلدیاتی امور، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل کے حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران لیاقت آباد ٹاؤن میں عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے کیے جانے والے اقدامات، بالخصوص سڑکوں کی تعمیر، گلیوں کی بہتری، اسپورٹس کمپلیکس، لائبریری، گراؤنڈز، پارکس، ڈسپنسریوں اور اسٹریٹ لائٹس کی فراہمی کو سراہا گیا۔
حافظ سید عمران علی نے چیئرمین فراز حسیب کی جانب سے محدود وسائل کے باوجود عوامی مسائل کے حل اور بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو قابلِ تحسین قرار دیا۔
اس موقع پر معزز چیئرمین صاحبان کو پھولوں کا گلدستہ اور تحفہ پیش کیا گیا، جبکہ چیئرمین فراز حسیب کی جانب سے ٹاؤن کی کارکردگی رپورٹ اور پروسپیکٹس سمیت باہمی محبت و احترام کے طور پر قلم کا تحفہ پیش کیا گیا۔
ملاقات میں یونین کمیٹی 07 کے عوامی مسائل اور علاقے کی بہتری کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ چیئرمین فراز حسیب نے مسائل کے حل اور شہری سہولیات کی بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون اور عملی معاونت کی یقین دہانی کرائی۔
ملاقات کے اختتام پر عوامی خدمت، باہمی تعاون اور شہری سہولیات کی بہتری کے عزم کا اظہار کیا گیا۔