لائبہ اعجاز مبینہ خودکشی میں نامزد زیر حراست ملزم نعمان ہلاک

اسلام آباد: لائبہ اعجاز مبینہ خودکشی کیس میں تھانہ رمنا کی حدود میں پولیس ٹیم پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے اس دوران زیر حراست ملزم نعمان ہلاک ہوگیا۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس ٹیم ملزم نعمان کو نشاندہی پر برآمدگی کے لیے لے کر جا رہی تھی۔ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے ملزم کو چھڑوانے کے لیے فائرنگ کی۔

پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ کے دوران ملزم نعمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

متعلقہ خبریں