والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی جسمانی معذوری سے بچانے کے لیے پولیو سے بچاو کی حفاظتی ویکسین پلوائیں: شفقت اللہ مشتاق ڈپٹی کمشنر بہاولنگر

بہاولنگر (نمائندہ مقامی حکومت) ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے کہا ہے کہ ضلع بہاولنگر میں 20ستمبر سے 22ستمبر کے دوران انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیمیں پانچ سال تک کی عمر کے پانچ لاکھ سے ذائد بچوں کو پولیو کی حفاظتی ویکسین دی جائے گی . انہوں نےڈی ایچ کیو ہسپتال میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پرمیڈیا سے بات چیت کےدوران مزید کہا کہ والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی جسمانی معذوری سے بچانے کے لیے پولیو سے بچاو کی حفاظتی ویکسین پلوائیں۔ 20 ستمبر سے 24ستمبرکے دوران انسداد پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ ۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ 20ستمبر سے 22ستمبر کے دوران ابسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیمیں گھر گھر جاکر جبکہ کیچ اپ ایکٹویٹی 23ستمبر سے 24ستمبر تک کی جائے گی۔ ضلع بھر میں پانچ سال تک کی عمر کے پانچ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کی حفاظتی ویکسین دی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے مجموعی طور پر ضلع بھر میں 1376ٹیمیں فرائض سرانجام دیں گی اور ان میں 126فکسڈ ، اور1169 موبائل اور 81ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں