انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کے ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد ظفر بزدار کا صدر سرکل بہاولنگر اڈا گجیانی قادریہ مسجد میں کھلی کچہری کا انعقاد
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کے ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد ظفر بزدار کا تھانہ صدر سرکل بہاولنگر بمقام اڈا گجیانی قادریہ مسجد میں کھلی کچہری کا انعقاد،کھلی کچہری کا مقصدشہریوں کو ان کی دہلیز پر بروقت انصاف کی فراہمی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی ٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت اور آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کے ویژن کے مطابق ڈی پی او بہاولنگرنے تھانہ صدربہاولنگر کے علاقہ بمقام اڈا گجیانی قادریہ مسجد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔جبکہ ڈی پی او بہاولنگر نے ضلع بھر کے ڈی ایس پی /ایس ڈی پی اوز کو اپنے اپنے علاقہ میں کھلی کچہری کے انعقاد کا حکم دیا۔ اوپن ڈور پالیسی کے تحت تھانہ جات و سرکل ہائے میں جا کر کھلی کچہر ی کے ا نعقاد کا مقصد شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی پولیس اور عوام کے درمیان خلیج کو دور کرنا ہے۔
میرے دروازے تمام شہریوں کے لیے ہمہ وقت کھلے ہیں ان خیالات کا اظہارڈی پی او بہاولنگر نے کھلی کچہری سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ میرے دروازے ہر عام آدمی کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔کھلی کچہری میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، ایس ایچ او ز اور میڈیا کے نمائیندگان بھی موجود تھے۔ڈی پی اونے کھلی کچہری میں موجود تما م شہریوں کی درخواستوں کا بطور تفصیلی جائزہ لیا اوران کی شکایات سنتے ہوئے کچھ مسائل موقع پر ہی حل کر دیئے جب کہ پیچیدہ معاملات کے حل کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے کے میرٹ پر تفتیش یقینی بنا کر جلد از جلد رپورٹ جمع کروانے کی ہدایات جاری کر دیں۔کھلی کچہری میں موجود شرکاء نے ڈی پی او بہاولنگرکے اقدامات کی تعریف کی۔