شدید بارش کے باوجود نیو کراچی ٹاؤن میں سیکٹر 5F کی نئی سڑک کا افتتاح، شہریوں کی بھرپور شرکت

کراچی: شدید بارش کے باوجود نیو کراچی ٹاؤن کے سیکٹر 5F میں نئی تعمیر شدہ سڑک کی افتتاحی تقریب بھرپور عوامی شرکت کے ساتھ منعقد ہوئی۔ خراب موسم کے باوجود بڑی تعداد میں علاقہ مکینوں کی موجودگی کو ترقیاتی منصوبوں پر عوامی اعتماد کا اظہار قرار دیا گیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹاؤن چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمدیوسف اور منتخب بلدیاتی نمائندوں نے کہا کہ بارش بھی عوام کے حوصلوں کو کم نہ کر سکی اور اہلِ علاقہ کی بھرپور شرکت اس بات کی عکاس ہے کہ شہری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی خدمت کے سفر کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

اس موقع پر اہلِ سیکٹر 5F کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گیا کہ عوام کی محبت، اعتماد اور تعاون ہی مزید بہتر بلدیاتی خدمات فراہم کرنے کا حوصلہ دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن میں سڑکوں کی تعمیر، انفراسٹرکچر کی بہتری اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے تاکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات اور معیاری بلدیاتی خدمات فراہم کی جا سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مختلف سیکٹرز میں جاری ترقیاتی منصوبے مرحلہ وار مکمل کیے جا رہے ہیں اور عوامی مسائل کے حل کے لیے بلدیاتی خدمات کے دائرہ کار کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہ

متعلقہ خبریں