عارف والا میں کوسٹر اور آئل ٹینکر میں خوفناک تصادم، 6 افراد جاں بحق، 15 زخمی

عارف والا: پنجاب کے شہر عارف والا میں بوریوالا روڈ پر کوسٹر اور آئل ٹینکر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق عارف والا کے بوریوالا روڈ پر تیز رفتار کوسٹر آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ کئی مسافر کوسٹر میں پھنس گئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں کے لیے فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو کوسٹر سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔حادثے کے بعد امدادی سرگرمیاں جاری ہیں جبکہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے حادثہ میں جانبحق ھو نے والے افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کے علاج معالجہ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے جائیں

متعلقہ خبریں