ملک بھر میں 12 سال اور اس سے زائد عمر کے بچوں کو انسداد کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وسربراہ این سی او سی اسد عمر

اسلام آباد(نمائندہ مقامی حکومت) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں 12 سال اور اس سے زائد عمر کے بچوں کو انسداد کورونا ویکسین لگانے کے فیصلے سے متعلق بتایا.انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ 12سال کے بچوں کو ویکسین لگانے کا فیصلہ این سی او سی اجلاس میں کیا گیا، اب 12 سال یا اس سے زائد عمر کے بچوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔اسد عمر نے یہ بھی کہا کہ بچوں کو ویکسین لگانے کیلئے اسکولوں میں خصوصی مہم چلائی جائے گی۔دوسری جانب ملک بھر میں قائم مختلف ویکسین سینٹرز میں 17 سال سے زائد عمر کے رجسٹرڈ افراد کی ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے۔ویکسین لگوانے کے خواہشمند افراد کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کروانے کے لیے تیرہ ہندسوں کا شناختی کارڈ نمبر ڈیش اور اسپیس کے بغیر 1166 پر ایس ایم ایس کریں۔ویکسین کیلئے اندراج کے بعد ویکسین سینٹر اور ویکسینیشن کی تاریخ کے بارے میں جلد آگاہ کردیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں