مفتی منیب الرحمان نے کالعدم تنظیم ٹی ایل پی کی گارنٹی لے لی

سابق چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کالعدم تنظیم کی گارنٹی لے لی۔ تفصیلات کے مطابق خبر ایجنسی نے بتایا کہ سابق چیئرمین رویتِ ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے حکومت کو گارنٹی دی ہے کہ آئندہ کالعدم تنظیم ٹی ایل پی تشدد کا راستہ اختیار نہیں کرے گی۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مفتی منیب نے گارنٹی لی ہے کہ کالعدم تنظیم آئندہ سیاسی جماعت کی طرح کام کرے گی۔ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم کے جن کارکنوں یا رہنمائوں پر سنگین مقدمات ہیں انہیں عدالت سے ریلیف لینا ہوگا۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز مفتی منیب الرحمان نے وزیر آباد میں دھرنے کے شرکا سے خطاب میں کہا کہ کالعدم لفظ ہٹنے میں ایک ہفتے کا وقت لگ سکتا ہے، ہم نے مراحل طے کر رکھے ہیں، اللہ نےآپ کو بہت بڑی فتح سے نوازا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاہدے پرعملدرآمد کے تحت جی ٹی روڈ کوخالی کردیں گے لیکن معاہدے میں خیانت کی گئی توبھرپور قوت سے میدان میں آئیں گے۔پولیس اورمذہبی جماعت کے شہداء کے بلند درجات کی دعا کرتے ہیں، اسٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوچکا ہے۔ معاہدے پرمکمل عملدرآمد ہو گا اور معاہدے پرعملدرآمد کے تحت جی ٹی روڈ کوخالی کردیں گے لیکن معاہدے میں خیانت کی گئی توبھرپور قوت سے میدان میں آئیں گے۔ وہ مظاہرین کے ساتھ ہیں اور رہیں گے، یہ وقت متحد اورمنظم رہنے کا ہے، سراج الحق اورفضل الرحمان نےحمایت کی یقین دہانی کروائی ہے، جہاں قیادت کہے گی وہاں منتقل ہونا ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حکومت اور کالعدم ٹی ایل پی کے درمیان معاہدہ طے پاگیا جبکہ عملدرآمد کیلئے علی محمد خان کی سربراہی میں اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان نئے معاہدے کے بعد جڑواں شہروں میں 11 روز بعد معمولات زندگی بحال ہوگئے ہیں

متعلقہ خبریں