لاہور. وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہر خاتون کو مالی طور پر خودمختار اور بااختیار بنانا ہمارا عزم ہے۔ ہنر مندعورت قابل قدر قومی ا ثاثہ ثابت ہوگی۔ ٹیکسٹائل سیکٹر میں ہنرمندخواتین کے لئے روزگار کے بے پنا ہ مواقع موجود ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت دیہی خواتین کو مالی طور پربااختیاراور خودمختاربنانے کیلئے شی تھریڈز پراجیکٹ کامیابی سے جاری ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے اینی شی ایٹو ”شی تھریڈز“کے لئے 310ملین روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کاٹیکسٹائل سیکٹر میں دیہی خواتین کی معاشی خودمختاری کے لئے شی تھریڈز اپنی نوعیت کا منفرد پراجیکٹ ہے۔سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ثمن رائے نے بتایا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ”شی تھریڈز“ میں خواتین کے لئے 15000 ماہانہ وظیفہ مقرر کیا گیا اور ٹرانسپورٹ الاؤنس بھی دیا جائیگا۔ صوبہ بھر کے دیہات سے 18 سے 45 سالہ مڈل پاس خواتین ”شی تھریڈز“ کا حصہ بن سکتی ہیں۔ ”شی تھریڈز“ پروگرام کے تحت دیہی خواتین کے لئے ٹیکسٹائل سیکٹر کے 10 مختلف تربیتی ٹیکسٹائل کورسزکرائے جارہے ہیں۔ لاہور، سیالکوٹ، شیخوپورہ اور فیصل آباد میں ٹیکسٹائل ٹریننگ کورسزکامیابی سے جاری ہے۔ 2 سال میں ڈھائی ہزارسے زاہد خواتین ٹیکسٹائل ٹریننگ کورسز کا مکمل کر چکی ہیں جبکہ773 خواتین کوٹریننگ مکمل کرتے ہی نوکری مل گئی۔ ”شی تھریڈز“پروگرام کے تحت 1150 خواتین کی ٹیکسٹائل ٹریننگ جاری ہے جبکہ اگلے سال مزید1350 خواتین کوٹریننگ کرائی جائیگی۔ شی تھریڈز پروگرام میں خواتین کے لئے انڈسٹریل سٹیچنگ مشین آپریٹر، فیبرک کوالٹی انسپکٹر اور برک کٹنگ ایکسپرٹ کے کورسز کرائے جاتے ہیں۔ اپیریل پلاننگ اینڈ مرچنڈائزنگ، اپیریل سپروائزر، پیٹرن میکنگ اینڈ کٹنگ ٹریننگ کورسز بھی کرائے جاتے ہیں۔ پیٹرن ڈرافٹنگ اینڈ گریڈنگ، کوالٹی کنٹرول، گارمنٹ فنشنگ، پیکر اور گارمنٹ ویکسنگ کے ٹیکسٹائل ٹریننگ دی جاتی ہے۔