کراچی میں گرینڈ دعوتِ حلیم، سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت

کراچی: ضلع وسطی کراچی میں سابق میئر کراچی وسیم اختر اور سابق رکن رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم وسیم آفتاب کی جانب سے گرینڈ دعوتِ حلیم کا اہتمام کیا گیا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب میں سیاسی رہنماؤں، سابق و موجودہ ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی، تاجر برادری کے نمائندوں، سرکاری افسران، اساتذہ، علماء کرام، طلبہ تنظیموں کے عہدیداران، مزدور رہنماؤں، سینئر صحافیوں اور مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان نے شرکت کی۔

دعوتِ حلیم کا سلسلہ رات 9 بجے سے رات ایک بجے تک جاری رہا۔ اس دوران شرکاء کے درمیان ملکی، شہری اور عمومی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

تقریب میں شریک بعض افراد کا کہنا تھا کہ سیاسی حلقوں میں اس بڑی دعوت کو آئندہ ممکنہ سیاسی سرگرمیوں اور تبدیلیوں کے تناظر میں بھی دیکھا جا رہا ہے، تاہم اس حوالے سے کسی قسم کا باضابطہ اعلان یا تصدیق سامنے نہیں آئی۔

تقریب کے اختتام پر میزبانوں وسیم اختر اور وسیم آفتاب نے تمام مہمانوں کی شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔

متعلقہ خبریں