ملیر صالح محمد گوٹھ میں منگل بازار لگانے کے تنازع پرجھگڑے کےد وران فائرنگ سے 2 نوجوان جاں بحق

راچی (اسٹاف رپورٹر)ملیر صالح محمد گوٹھ میں منگل بازار لگانے کے تنازع پرجھگڑے کےد وران فائرنگ سے 24 سالہ شاہنواز اور 26 سالہ عزی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ لعل بی بی زوجہ خیر محمد ، اختر ولد رحیم اور ریاض ولد شوکت زخمی ہوگئے ، فائرنگ سے علاقے میں بھگدڑ مچ گئی اور خو ف و ہراس پھیل گیا،اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر 3 ملزمان فراز، صدام اور سجاد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا، پویس کے مطابق مقتول اپنے دوست کے ہمراہ منگل بازار میں اسٹال لگارہا تھا کہ اس دوران وہاں لاشاری قوم سے تعلق رکھنے والے فراز، صدام، سجاد اور محبوب نامی افراد آئے ،بات چیت کے دوران ان میں تلخ کلامی ہوگئی ، اسی دوران ملزم کی والدہ لعل بی بی بھی بیچ میں آگئی اور صلح کرانے لگی، تاہم ملزمان نے فائرنگ کردی، علاوہ ازیں اورنگی نمبر 5 پٹرول پمپ کے قریب لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے 30 سالہ کامران ولد حبیب الرحمان زخمی ہوگیا، منگھوپیر میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 30 سالہ ایوب ولد عبداللہ زخمی ہوگیا ، نیو سبزی منڈی پیٹرول پمپ کے قریب فائرنگ سے 27 سالہ نثار احمد ولد احمد نواز زخمی ہوگیا۔

متعلقہ خبریں