لاہور( نمائندہ مقامی حکومت)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں روڈز انفراسٹرکچر کی بہتری اور جدید ٹرانسپورٹ کیلئے اربوں روپے کے میگا منصوبے شروع کیے ہیں۔ صوبے بھر میں 30,000 کلومیٹر سے زائد سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جا چکی ہے۔سیاحوں اور مقامی افراد کی سہولت کے لیے ریسٹوریشن آف روڈز پروگرام کے تحت مری کی اہم شاہراہوں کی بحالی مکمل کی گئی ہے۔ لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں جدید ٹریفک سسٹم رائج کرنے کاحکم ، تمام نئی بننے والی روڈز پر سولر اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کو لازمی قرار۔ فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں عوام کو جدید سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے ماس ٹرانزٹ منصوبوں پر کام جاری ،کوالٹی اور شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت۔پیغام میں کہا کہ چیف منسٹرپنجاب کا عہد سنبھالا تو میرے والد نواز شریف نے سب سے زیادہ حوصلہ افزائی کی، والدہ اوروالد نے ہمیشہ غریب اور نادار افراد کی خدمت کی تلقین کی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر”سی ایم لوکل روڈز“پروگرام کے تحت مختلف اضلاع میں روڈز کی تعمیر ومرمت کا کام تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے۔ صوبے بھر میں روڈزکے بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے لیے تاریخی اور مثالی پروگرام شروع ہے۔ وزیراعلیٰ نے سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور بحالی پراجیکٹ میں ٹائم لائن، کوالٹی اور شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے لاہور سمیت تمام بڑوں شہروں میں لین اور لائن کی پابندی ضروری قرار دیا ہے۔انہوں نے فیصل آباد، گجرات، گوجرانوالہ، راولپنڈی، ملتان میں اربوں روپے کے ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر اور بس اسٹاپس بنانے کی منظوری بھی دے رکھی ہے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں عوام کو جدید سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے ماس ٹرانزٹ منصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔ مریم نواز نے لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں جدید ٹریفک سسٹم رائج کرنے کاحکم دیا ہے۔ وزیرعلیٰ نے تمام نئی بننے والی روڈز پر سولر اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کو لازمی قراردیا ہے۔