وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کاصوبہ بھر میں طوفانی بارشوں کے دوران تمام متعلقہ اداروں کوہائی الرٹ رہنے کا حکم
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبہ بھر میں طوفانی بارشوں کے دوران تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیاہے-وزیراعلی مریم نواز شریف نے تمام متعلقہ اداروں کو بارش کے پانی کی فوری نکاسی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہاکہ بارشی پانی کی فوری نکاسی کے لئے واسا آپریشنز کی مسلسل نگرانی اور مؤثر مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے برساتی نالوں، ڈرین کی مسلسل مانیٹرنگ اور شہری و دیہی علاقوں میں تمام مین ہولز پر ڈھکن یقینی بنانے کا حکم دیاہے-وزیراعلی مریم نواز شریف نے ہدایت کی کہ اربن ایریا زمیں بارش کا پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے محکمہ آبپاشی کی ٹیموں کو مکمل الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے-اریگیشن ڈیپارٹمنٹ کو نہروں میں پانی کے بہاؤ کی مسلسل مانیٹرنگ جاری رکھنے کی ہدایت کی- وزیراعلی مریم نواز شریف نے بارشوں کے دوران تمام تر حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی اور بارشوں کے دوران کنسٹرکشن سائٹ پرناخوشگوار واقعے سے بچاؤ کے لئے ضروری حفاظتی انتظامات اور خستہ حال اور تعمیراتی طور پر حساس عمارتوں کی خصوصی نگرانی کا حکم دیا ہے- ضلعی انتظامیہ کو چھت گرنے کے خطرات سے متعلق الرٹس جاری کرنے کی ہدایت کی اور کہاکہ اہم شاہراہوں اور مرکزی روڈز پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔ سیف سٹی اتھارٹی اور سی ٹی او ٹیمیں مکمل الرٹ رہیں۔
وزیراعلی مریم نوازشریف نے ٹریفک مینجمنٹ کے لئے عوامی رہنمائی اور رابطہ برقرار رکھنے اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لئے تمام فیلڈ ٹیموں کومکمل تیار رہنے کا حکم دیاہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ صوبہ بھر میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام متعلقہ ادارے متحرک اور مستعد رہیں۔