پنجاب۔نکاسی آب کے کام میں تیزی، وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر نگرانی 1000سے زائد مشینیں اور ہزاروں واسا ورکرز متحرک

لاہور: وزیراعلی مریم نواز کا ویژن اور اعتماد رنگ لے آیا۔پنجاب بھر میں مون سون بارشیں جاری ہیں اورنکاسی آب کے کام میں تیزی آگئی ۔وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر نگرانی ایک ہزار سے زائد مشینیں او رہزاروں واسا ورکر هزمتحرک۔بارشی پانی جمع ہونے کے عمل کی مانیٹرنگ کیلئے 300جدید کیمروں کے ذریعے ڈیجیٹل مانیٹرنگ،سیف سٹی اتھارٹی سے منسلک اے آئی بیسڈ سسٹم کے ذریعے کھڑے بارشی پانی کی نشاندہی۔لاہور میں ایم اے جناح روڈ، راوی روڈاورشہر کی مرکزی شاہراہیں فوری نکاسی آب سے صاف ، سرگودھا ، گوجرانوالہ،سیالکوٹ، گجرات میں پانی کے انخلا کے بعد صفائی کا عمل شروع۔وزیراعلی کی ہدایت پربارشی پانی جمع ہونے کے عمل کی مانیٹرنگ کے لئے 300جدید کیمروں کے ذریعے ڈیجیٹل مانیٹرنگ جاری ہے-پنجاب سیف سٹی اتھارٹی سے منسلک اے آئی بیسڈ سسٹم کے ذریعے کھڑے بارشی پانی کی نشاندہی کی جارہی ہے-

وزیراعلی مریم کی زیر نگرانی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122 اورواسا کا مثالی اشتراک کاردیکھا گیاہے-وزیراعلی ٰ کی ہدایت پرلاہور سمیت دیگر شہروں میں بارشوں کے دوران انڈر پاسز میں کھڑے بارشی پانی کی مانیٹرنگ کے لئے 24/7 ڈیجیٹل نگرانی جاری ہے-وزیراعلی کی ہدایت پرواسا ڈسٹرکٹس میں فیلڈ آپریشن بلاتعطل جاری ہے-سینکڑوں گھنٹوں پر محیط مون سون کے دوران واسا ٹیمیں ہر لمحہ عوام کی خدمت میں مصروف کار ہیں -وزیراعلی کی ہدایت پر 400کلو میٹر سیوریج لائن، سوا 700کلو میٹر ڈرین اور سوا 2لاکھ مین ہول کی صفائی کی گئی- آپریشن کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے-نئے واسا ڈسٹرکٹس کو ڈی واٹرنگ سیٹ، سکر مشینیں، سیورجیٹنگ مشینیں، ویل ایکسکویٹر، سیوریج ڈی سلٹنگ مشینیں،واٹر بروزراور کرین فراہم کی گئی ہیں -وزیراعلی کی ہدایت پر سینٹر لائزڈ ڈیش بورڈپوری طرح فنکشنل ہے-134 رین گیج کے ذریعے بارشوں کا ڈیٹابھی تیار کیا جا رہاہے-واسا ورکرز ڈی واٹرنگ سیٹ،سکر مشینوں اور نکاسی آب کے دیگر آلات کے ساتھ فیلڈ آپریشن کے لئے موجود ہیں-

وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پرہر شہر میں مون سون ایمرجنسی ریلیف کیمپ فنکشنل ہے-لاہور، اٹک،چکوال، مری، تونسہ، ڈی جی خان، راجن پور، گوجرانوالہ، گجرات میں واسا ٹیمیں بارشی پانی کے نکاس کے لئے متحرک ہیں – نارووال، بھکر، لیہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، اوکاڑہ، سرگودھا، ننکانہ صاحب،سیالکوٹ اور فیصل آبادمیں واسا ٹیمیں بارشی پانی کے نکاس کے لئے سر گرم عمل ہیں – ساہیوال، خوشاب، چنیوٹ، لودھراں، بہاولنگر، خانیوال، راولپنڈی، شیخوپورہ، جھنگ،پاکپتن، حافظ آباداور رحیم یارخان میں واسا ٹیمیں بارشی پانی کے نکاس کے لئے مصروف عمل ہیں -پنجاب کے مختلف اضلاع سے عوام کا مثبت فیڈ بیک آ رہا ہے- گجرات، سیالکوٹ، لاہور اور راولپنڈی کے شہری ہفتوں کا کام چند گھنٹوں میں ہوتا دیکھ کر حیران ہیں اور وزیراعلی مریم نواز اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں ۔ پنجاب کے 41 اضلاع میں بارش کے پانی کی نکاسی، صفائی اور ریسکیو آپریشن جاری ہے -آپریشن میں لوکل گورنمنٹ، واسا، ستھراپنجاب، ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر متعلقہ محکمے حصہ لے رہے ہیں – لاہور میں ایم اے جناح روڈ، راوی روڈاورشہر کی مرکزی شاہراہیں فوری نکاسی آب سے صاف کردی گئیں اور ٹریفک رواں دواں ہے -سرگودھا کی گلیوں، بازاروں اور محلوں میں پانی کے انخلاء کے بعد صفائی کا عمل شروع ہے -گوجرانوالہ کی لالہ زار کالونی، جناح روڈ، سول لائنز شمسی انڈر پاس، شیخوپورہ روڈ بھی نکاسی آب کے بعدٹریفک کے لئے کھلی ہیں – سیالکوٹ سمبڑیال،پسرورمیں بھی نکاسی آب کے بعدسڑکیں صاف ہیں اور ٹریفک کی آمد رفت جاری ہے- حافظ آباد، حافظ آباد ڈی ایچ کیو روڈ، جلال پور بھٹیاں روڈ، کلمہ چوک، کچہری روڈ، سکھیکی روڈاور شارجہ چوک سے پانی کی فوری نکاسی کے بعد صفائی کاعمل بھی مکمل کرلیا گیا ہے -وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف تمام اضلاع میں آپریشن کی براہ راست نگرانی کررہی ہیں۔

متعلقہ خبریں