پجاب ۔ہرضلع میں ’’سپیشل روڈ مینٹیننس سکواڈ‘‘قائم کیا جائے۔وزیراعلی پنجاب

لاہور. پنجاب کے ہر ضلع میں ’’سپیشل روڈ مینٹیننس سکواڈ‘‘قائم کرنا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے روڈ مینٹیننس سکواڈ کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت خصوصی ویڈیو لنک اجلاس میں کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو اضلاع میں جاری ترقیاتی کاموں کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔ روڈز کی روزانہ کی جانچ پڑتال، مینٹیننس، صفائی اور سڑک کی ٹوٹ پھوٹ کو درست کر نا روڈ مینٹیننس سکواڈکے سپرد ہو گی۔ مریم نواز نے مخصوص اربن روڈز پر کیٹ آئی کی تنصیب لازمی قراردینے کا حکم دیا۔ پائیداری اور خوبصورتی کے لیے تھرموپلاسٹک روڈ مارکنگز استعمال کرنے کا حکم دیا اور شہر اور تحصیل کے داخلی راستوں پرکنکریٹ کے داخلی دروازے تعمیر نہ کرنے کی ہدایت کی۔ ہر شہر کے داخلی راستے پر سرسبز و شاداب پلاٹ پر شہر کا نام کندہ کرنے کی ہدایت کی اور مخصوص سڑکوں کے ساتھ موجود بجلی کے کھمبوں کی مناسب روشنی یا سجاوٹ کے ساتھ روشن کرنے کا حکم دیا۔ فوڈ سٹریٹس کو مخصوص اور الگ تجارتی علاقوں کے طور پر منصوبہ بندی کرنے کا حکم دیا اور صوبہ بھر کی تمام سبزی منڈیوں میں رسائی، صفائی، ٹریفک کا انتظام اور منظم تجارتی سرگرمیوں کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے تمام پراجیکٹس کو منظور شدہ ڈیزائن، مواد اور ٹیکنیکل سٹینڈرڈز کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت کی اور تمام اضلاع کے داخلی اور خارجی راستوں پر میڈین ڈیزائن اور لینڈ سکیپنگ کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا روڈ کے درمیان کنکریٹ سے بنے اور پلانٹر نہ رکھنے کا حکم دیا اور کہا کہ ہر ضلع میں جاری پراجیکٹ کے دائرہ کار، وقت کی پابندی، معیار، اخراجات اور عملی پیش رفت کو کورکرنے کیلئے کی نگرانی کا نظام ہونا چاہیے۔ مناسب مارکنگ، لین مارکنگ، ٹریفک سائن اور ہدایتی نشانات نصب اور برقرار رکھا جائے۔ تمام روڈ سیفٹی اقدامات منظور شدہ تکنیکی معیار کے مطابق ہوں۔ ضلع کے داخلی راستوں کوجدید، عصری ڈیزائن اور چینی شہر کے داخلی راستوں کا حوالہ دیا جائے۔ لائٹنگ کی تنصیبات توانائی کی بچت والی، مضبوط، محفوظ اور آسانی سے برقرار رکھنے والی ہونی چاہئیں۔ فوڈ سٹریٹ میں مناسب انفراسٹرکچر، صفائی، پارکنگ، آمدورفت اور صفائی کے انتظامات شامل ہوں۔ صوبے بھر میں جاری پراجیکٹ کی شفافیت اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔

متعلقہ خبریں