لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ نے والڈ سٹی راولپنڈی کے بازاروں اورہیرٹیج پراپرٹیز کو محفوظ ورثہ قراردینے کی منظوری دے دی۔ٹورازم آآرکیالوجی اینڈ میوزیم ڈیپارٹمنٹ،ہیرٹیج کنزویشن اینڈ اربن ری وائٹیلائزیشن آف والڈ سٹی راولپنڈی پراجیکٹ 5886ملین کی لاگت سے مکمل کرے گی۔پراجیکٹ کے تحت راولپنڈی کے تاریخی ورثے کی اصل صورت میں بحالی بیرون حصے کی امپورمنٹ،پیدل چلنے والوں کے لئے گلیوں،انڈرگراؤنڈ بجلی کے تاراورعوامی مقامات کی بحالی شامل ہے۔
یاد رہے کہ والڈ سٹی راولپنڈی میں مغل،سکھ اوربرٹش ادوار کی جھلک رکھنے والی تاریخی اورغیرمعمولی عمارتیں موجود ہیں جوتیزاربنائزیشن اورتجاوازت کی زد میں آکر دھندلاچکی تھی تاہم کابینہ کی منظوری کے بعد باغ سرداراں کمپلیکس،مرکزی جامع مسجد،حویلی سجان سنگھ،حویلی موہن سنگھ،کرشنا مندر، حویلی درگا نواس،کلیان داس مندر اورخورشید سینما تاریخی ورثہ میں شامل ہوکر محفوظ ہوچکی ہیں۔2546
کینال 6مرلے پر محیط تاریخی اثاثے بشمول جامع مسجد روڈ،پرانا قلعہ بازار،سرافہ بازار،بھابڑاہ بازار اورباغ سرداراں روڈ کو اصل قدیمی صورت میں بحال کیا جا ئے گا۔ڈائریکٹوریٹ جنرل آف آرکیالوجی کی تجویز پر صوبائی کابینہ نے مذکورہ تاریخی عمارتوں اوربازاروں کو محفوظ تاریخی ورثہ قرار دیا ہے۔