پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 14 دسمبر کو ہونگے۔
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 14 دسمبر کو کرانے کا مجوزہ شیڈول چیف سیکریٹری پنجاب کو بھیج دیا۔
کاغذاتِ نامزدگی27 اکتوبر سے 30 اکتوبر کے درمیان جمع کرائے جاسکیں گے، جبکہ 20 نومبر کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے۔
ریٹرننگ افسران بلدیاتی انتخابات کے نتائج کا اعلان 17 دسمبر تک کریں گے
کاغذاتِ نامزدگی 27 سے 30 اکتوبر تک جمع کرائے جاسکیں گے،
کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 2 سے 5 نومبر تک ہوگی،
19 نومبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کی جائے گی،
20 نومبر کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے،
بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 14 دسمبر کو ہوگی،
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول چیف سیکریٹری پنجاب کو ارسال کر دیا