خوشحال دیہات پروگرام کیلئے 23 ارب منظور، ہر گلی پکی، ہر گاؤں میں سیوریج نظام بھی بنے گا : مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ خوشحال دیہات پروگرام کے تحت ہر گلی پکی اورہر گاؤں میں سیوریج کا باقاعدہ نظام بنے گا،ہر گاؤں میں ڈویلپمنٹ کیلئے پانچ کروڑ دینے کی اصولی منظوری دیدی۔ خوشحال دیہات کمیٹی کے ذریعے دیہات کے ترقیاتی پراجیکٹس کی تکمیل پراتفاق کیاگیا۔

خوشحال دیہات پروگرام کے پہلے فیز میں 475 گاؤں میں ڈویلپمنٹ ہوگی، خوشحال دیہات کمیٹی کی سربراہی متعلقہ اے ڈی سی سوشل سروسزکے سپرد کر دی گئی،خوشحال دیہات کمیٹی میں 5 سرکاری اور 4 پرائیویٹ ممبر شامل ہوں گے ، چیئرمین یونین کونسل اور متعلقہ سب انجینئرکو بھی خوشحال دیہات کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے ۔خوشحال دیہات پروگرام کیلئے 23 ارب 85 کروڑ روپے کی منظوری بھی دیدی گئی، نومبر تک خوشحال دیہات کمیٹی کو گرانٹ کی پہلی قسط جاری کرنے کی ہدایت کردی۔

مریم نواز نے دوسرے فیز میں 2 ہزار دیہات کا ڈویلپمنٹ پلان بھی طلب کر لیاہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ پنجاب کے ہر گاؤں میں پکی گلیاں اور سیوریج کامنظم نظام میرا عزم ہے ۔شہرہوں یا دیہات، اب پنجاب میں ہر جگہ ترقی یکساں ہوگی، ترقی کے سفر میں سب شامل ہیں، سیاسی وابستگی آڑے نہیں آنے دیں گے ۔ڈویلپمنٹ پروگرام اور مسائل کا حل پنجاب کے ہرعلاقے کا حق ہے ۔

متعلقہ خبریں